ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل عثمان نگر میں چوری کی ناکام کوشش؛ دروازہ سمیت الماریوں میں توڑپھوڑ

بھٹکل عثمان نگر میں چوری کی ناکام کوشش؛ دروازہ سمیت الماریوں میں توڑپھوڑ

Thu, 31 Jan 2019 14:33:04    S.O. News Service

بھٹکل 31/جنوری (ایس او نیوز) یہاں بھٹکل میونسپل حدود کے عثمان نگر تھرڈ کراس پر واقع ایک مکان میں گھر کا داخلی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوتے ہوئے چوروں نے الماریوں کو بھی توڑ ڈالا مگر زیورات ، نقد رقم یا دیگر کوئی بھی قیمتی چیز چوروں کے ہاتھ نہ لگ سکی جس کی وجہ سے ایک بڑی چوری کی واردات ناکام ہوگئی ہے۔ چوری کی اس کوشش کی   واردات آج جمعرات صبح منظر عام پر آئی۔

کرایہ پر رہنے والے مشتاق احمد کوڈمکّی اور ان کے اہل خانہ عمرہ کے لئے سعودی عربیہ گئے ہوئے تھے، جس کی وجہ سے گھررات کو ہمیشہ بند رہتا تھا، البتہ دن کے اوقات میں بیٹا گھر پر بیٹھ کر پڑھائی کرتا تھا۔  شہر میں چوری کی بڑھتی وارداتوں کو دیکھتے ہوئے مشتاق کی اہلیہ نے کمال ہوشیاری سے زیورات سمیت تمام دیگر قیمتی چیزیں  اپنے رشتہ دار کے ہاں محفوظ رکھ دیا تھا، جس کی وجہ سے وہ تمام چیزیں محفوظ رہ گئیں۔

صورتحال دیکھ کر پتہ چلا ہے کہ چور گھر کا داخلی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے ہیں، پھر تین الماریوں کو توڑ کر اُسے کھولتے ہوئے زیورات اور قیمتی چیزوں کی  تلاش میں تمام سامان کو بکھیر دیا ہے۔ البتہ اُن کے ہاتھ کوئی قیمتی چیز نہیں لگی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ الماری میں رکھا ہوا ایک پرانا موبائل غائب ہے ،مزید کچھ  چیزیں اگر چوری ہوئی ہیں تو یہ گھروالوں کی آمد کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا۔

بھٹکل ٹاون پولس تھانہ کو اطلاع ملتے ہی پولس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور گھر کا جائزہ لیتے ہوئے درکار معلوم حاصل کیں۔


Share: